مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے عالی یوم القدس کی ریلیوں میں وسیع عوامی شرکت کے بارے میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں اور اجتماعات میں وسیع عوامی شرکت مسئلہ فلسطین کے بارے میں امام خمینی رح کے افکار کے عالمگیر ہونے کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اس وقت ماضی سے کہیں زیادہ اضمحلال سے دوچار ہے اور فلسطین کی آزادی کا وقت پہلے سے کہیں زیادہ قریب آگیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کل جمعہ 14 اپریل کو ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی اور فلسطینی امنگوں پر اپنی حمایت اور صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا اور فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی پر تاکید کی۔
آپ کا تبصرہ