مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے جمعہ کے دن بغداد میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے منعقد ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہد قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس نے مقاومت کو نئی روح بخشی اسی لئے ان دونوں شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔
انہوں نے اسرائیل کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس غاصب صہیونی حکومت کی قبرستان بنے گا۔ ہم اپنے دین اور تاریخ کا دفاع کریں گے۔ آج فلسطینی مجاہدین گھروں سے نکل کر غاصب افواج کا مقابلہ کررہے ہیں۔ جو لوگ مجاہدین کی مزاحمت کو ختم کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہئے کہ احمقوں کی جنت میں نہ رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی مکمل نابودی تک جنگ جاری رکھیں گے۔ اس راہ میں ہزاروں سال جنگ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ آج یوم القدس کے موقع پر عراقی عوام کی کثیر تعداد میں شرکت فلسطینی عوام کے ان کے دل موجود حمایت کی علامت ہے۔
آپ کا تبصرہ