11 اپریل، 2023، 7:51 PM

قائد اعظم کی پالیسی ہی ہماری پالیسی ہے/مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری

قائد اعظم کی پالیسی ہی ہماری پالیسی ہے/مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے القدس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ موجودہ حکومت کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، غلامی سے نکلیں اور اسرائیل کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں، قائد اعظم کی پالیسی ہی ہماری پالیسی ہے، ہم اس سے انحراف نہیں کرسکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے لاہور میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو فلسطین میں ناجائز تسلط کے طور پر قائم کرنے والی مغربی حکومتیں امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت یورپی ممالک اسرائیلی جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی اور افریقی ممالک میں جدید نوآبادیاتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے فلسطین کے مقام پر اسرائیل کی ناجائز ریاست کو زبردستی قائم گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے۔ ہم دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ہم یہود مخالف نہیں بلکہ اسرائیل کو غاصب اور ناجائز تصور کرتے ہیں۔ مسئلہ فلسطین کا پر امن حل فلسطینیوں کی فلسطین واپسی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، غلامی سے نکلیں اور اسرائیل کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں، قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی ہی ہماری پالیسی ہے، ہم اس سے انحراف نہیں کرسکتے۔

News ID 1915832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha