خارجہ پالیسی
-
ایران میں مقیم غیر ملکی فوجی اتاشیوں کا اجلاس؛
علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا ایران کی اصولی پالیسی ہے، ناصر کنعانی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنی اور علاقائی ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا ایران کی اصولی پالیسی ہے۔
-
امریکہ نے خارجہ پالیسی میں یورپی یونین کو کھوکھلا کر دیا ہے، منوچہر متکی
ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے خارجہ پالیسی میں یورپی یونین کو تہی دامن کر دیا جبکہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اس کی اپنی خارجہ پالیسی نہیں رہی بلکہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ایک ماتحت رہ گئی ہے۔
-
تمام صوبوں کو اختیارات دینے اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی جذبے کے ساتھ ہمیں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے کیوں کہ عالمی ادارے ہمیں اقتصادی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
-
میں کسی سے لڑائی نہیں بلکہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا،عمران خان
پاکستانی سابق وزیراعظم نے کہاکہ میں کسی سے لڑائی نہیں بلکہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، ایسی پالیسی جو پاکستان اور پاکستانیوں کے مفاد میں ہو، ہم امریکا سے ہندوستان والی خارجہ پالیسی چاہتے ہیں۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی یورپی رابطہ کار سے ٹیلیفونک گفتگو؛
ایران ایک اچھے، مضبوط اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے، امیر عبداللہیان
ایران کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ذریعے امریکہ کو ایران کے بھیجے گئے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اچھے، مضبوط اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔
-
علاقائی تنظیموں کے ساتھ موثر تعاون ایران کی ترجیح ہے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز تہران میں بحر ہند کی ساحلی ریاستوں کی ایسوسی ایشن (آئی او آر اے) کے سیکریٹری جنرل سلمان الفاریسی سے ملاقات کی۔
-
جان بولٹن:
جو بایڈن کی خارجہ پالیسی ایک لفظ میں خلاصہ ہوتی ہے؛"کمزوری"
جو بایڈن نے خارجہ پالیسی میں مسلسل کمزوری، تذتذب اور کنفیوژن دکھاتے ہوئے امریکہ کے اعتبار کو ٹھیس پہنچائی ہے اور در نتیجہ امریکہ کے لئے مزید خطرات اور چلینجز کھڑے کئے ہیں۔
-
امریکہ ذوالفقار علی بھٹو سے خوش نہیں تھا اور اس نے کہا تھا کہ تمہیں نشانہ عبرت بنادیں گے، عمران خان
پاکستان کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ملک کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جارہے تھے جس پر امریکہ خوش نہیں تھا کہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنے، انہیں کہا گیا کہ تمہیں عبرت کا نشان بنادیں گے.
-
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ آج ایران کا دورہ کریں گے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہاکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ آج رات ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کیلیے ایران کا دورہ کریں گے۔