مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے 24 ویں ایرانی میڈیا ایگزیبیشن کے کامیاب انعقاد پر ذرائع ابلاغ میں فعال کارکنوں کو مبارک دی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عبداللہیان نے کہا ہے کہ غیر ملکی دورے کی وجہ سے نمائش میں شرکت نہ کرسکا اگرچہ نمائشگاہ کا دور کرنے کی خواہش تھی۔ اطلاعات کے مطابق ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے نمائش میں خصوصی دلچسپی لی جو کہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ میں بیرونی ممالک کے ساتھ تعلقات اور خارجہ پالیسی میں میڈیا کے کردار کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ آج کی دنیا میں تعلقات کے قیام اور خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے میں میڈیا کا کردار ناقابل انکار ہے۔
آپ کا تبصرہ