مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کے خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کے نام ایک خط میں یورپی فریق کے حالیہ مؤقف کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے غزہ میں شہریوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے جنگ بندی کے لئے کوششوں پر زور دیا۔
انھوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور غزہ کے بے گھر لوگوں کے لیے فوری امداد بھیجنے اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر ان کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہوئے صیہونی رجیم کی بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کی جارحیت کی مذمت کی۔
اس خط میں یورپی یونین کی مشترکہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کے سربراہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر قابض صیہونی حکومت کے حملوں کو مستقل طور پر روکنے، محاصرے اور ناجائز قبضے کو ختم کرنے کے لیے مزید موثر اقدامات کریں۔
آپ کا تبصرہ