18 مارچ، 2025، 11:22 PM

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر سعودی عرب اور قطر کا شدید ردعمل

غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پر سعودی عرب اور قطر کا شدید ردعمل

سعودی عرب اور قطر نے غزہ پر قابض صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے دوبارہ شروع کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ، تشدد اور تباہی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نہتے فلسطینی شہریوں کو قابض حکومت کی ظالمانہ جنگی مشینری سے محفوظ رکھنا ناگزیر ہے۔

سعودی عرب نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ان سنگین جرائم کو روکنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔

دوسری جانب قطری وزارت خارجہ نے بھی قابض حکومت کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ قابض حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے نتیجے میں پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے، جو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہوگا۔

وزارتِ خارجہ نے فوری طور پر مذاکرات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

News ID 1931202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha