10 دسمبر، 2023، 7:06 PM

فلسطینی مزاحمت کے تابڑ توڑ حملے جاری، غزہ میں مزید گیارہ صہیونی فوجی ہلاک

فلسطینی مزاحمت کے تابڑ توڑ حملے جاری، غزہ میں مزید گیارہ صہیونی فوجی ہلاک

القسام فورسز نے غزہ کے شمالی محاذوں میں لڑائی کے تازہ ترین واقعے میں 11 صیہونی فوجیوں کو ہلاک جب کہ قابض فوج کی چھے بکتر بند گاڑیاں، ایک مرکاوا ٹینک اور بلڈوزر تباہ کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالینز نے آج  صبح جبالیا کیمپ کے شمال میں  غاصب صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران چھے بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزر کو یاسین 105 اینٹی آرمر راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری خبر کے مطابق حماس کی فورسز نے غزہ کے شمال میں واقع فلوجہ کے علاقے میں گیارہ صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

ادھر فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ القسام فورسز نے شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں اسرائیلی کمانڈوز کے ایک گروپ کو اینٹی پرسنل بموں سے نشانہ بنایا۔

دوسری طرف فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بریگیڈ نے بھی اطلاع دی ہے کہ اس کی فورسز نے بھی جبالیا اور فلوجہ میں صیہونی فوج کی تین بکتر بند گاڑیوں کو ٹینڈم راکٹوں اور آر پی جیز سے نشانہ بنایا۔

News ID 1920489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha