مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی پٹی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی جارحیت کے خلاف عالمی ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی ہڑتال میں گھروں سے باہر نہ نکلنا، بینک اکاؤنٹس کا استعمال نہ کرنا اور کسی بھی لین دین سے پرہیز کرنا شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ہڑتال میں فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنا، جبکہ ٹوئٹر پر انگریزی میں ہیش ٹیگ StrikeForGaza# اور عربی میں #الاضراب_الشامل کے استعمال کے ساتھ فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل مظالم کی مذمت کرنا بھی شامل ہے۔
یاد رہے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 17,700 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 7،729 بچے اور 5،153 خواتین شامل ہیں اور کم از کم 48،780 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ