17 جنوری، 2023، 2:39 PM

ایران میں مقیم غیر ملکی فوجی اتاشیوں کا اجلاس؛

علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا ایران کی اصولی پالیسی ہے، ناصر کنعانی

علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا ایران کی اصولی پالیسی ہے، ناصر کنعانی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنی اور علاقائی ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا ایران کی اصولی پالیسی ہے۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں مقیم دوست ممالک کے فوجی اتاشیوں کے ساتھ ایران آرمی کے کمانڈروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غیرملکی فوجی اتاشیوں کے اجلاس میں جو ایران آرمی کی گراونڈ فورسز کے ہیڈکوارٹر میں ہو رہا ہے، خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ملک ہمیشہ تزویراتی وجوہات اور بے پناہ ذخائر اور وسائل کی وجہ سے ہمیشہ سے یلغار اور بعض اوقات غیر ملکی قبضے کا شکار رہا ہے۔

کنعانی نے کہا کہ خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے میں ایران کے اہم ترین اقدامات میں سے ایک دہشت گردوں، منشیات اور انتہا پسندی کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کے خلاف جنگ ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کی بھرپور موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں اپنی رکنیت کے بعد ایران نے یوریشین یونین کے ساتھ اپنے تعاون کو وسعت دی اور اسے جاری رکھا۔

ایران ارد گرد کے علاقوں کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہا ہے اور چین، روس اور ترکیہ کے ساتھ طویل مدتی تعاون کے پروگراموں اور دستاویزات کی تیاری اور دستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے میں اچھے نتائج حاصل کیے ہیں اور خطے کے بعض ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کنعانی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک اور دنیا کے تمام حصوں میں دوست ممالک کے ساتھ فوجی، سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے تعاون کو مضبوط بنانا ایران کی وزارت خارجہ کی ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوست ممالک کے ساتھ تعاون میں مشترکہ اہداف اور مفادات کے حصول کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں ایران کی کوششوں نے کثیر القومی دہشت گردوں کے ذریعے علاقائی حکومتوں کو گرنے سے روکا اور خطے کے بعض ممالک کو ٹکڑوں میں باٹنے کے منصوبے کو روکا اور غیر ملکی قبضے کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ صہیونی حکومت ایک ناجائز حکومت ہے جس کی خطے میں موجودگی سے سلامتی پیدا نہیں ہوتی۔

News ID 1914225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha