16 جنوری، 2023، 11:48 PM

ایران اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ؛ باہمی تعلقات اور قونصلر امور پر تبادلہ خیال

ایران اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ؛ باہمی تعلقات اور قونصلر امور پر تبادلہ خیال

ایران اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کی وزیر خارجہ حجا لحبیب نے گزشتہ روز دیر گئے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں سفارت کاروں کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ تعاون اور مشترکہ کوششوں کی روشنی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھیں گے۔

قونصلر تعاون کے گرد گھومنے والی تازہ ترین صورتحال ایک اور موضوع تھا جس پر دونوں وزرائے خارجہ نے تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ 14 دسمبر 2022 کو ایرانی اور بیلجیئم کے سفارت کاروں کی تازہ ترین فون کال کے بعد یہ دوسری ٹیلی فونک بات چیت تھی۔

News ID 1914220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha