16 جنوری، 2023، 8:03 PM

کراچی میں میڈ ان ایران ایگزیبیشن کا افتتاح

کراچی میں میڈ ان ایران ایگزیبیشن کا افتتاح

پاکستان کے شہر کراچی میں ایرانی اشیاء کے تعارف کے لئے میڈ ان ایران ایگزیبیشن کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں "میڈ اِن ایران" کے عنوان سے اس خصوصی نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ میڈ ان ایران ایگزیبیشن کا افتتاح ایران ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ علی رضا پیمان پاک، کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اور میزبان ملک کے نجی شعبے کے نمائندوں کی موجودگی میں کیا گیا۔

اس نمائش میں پاکستانی شائقین کے لئے جہاں نالج بیسڈ سات کمپنیوں سمیت 50 سے زائد ایرانی کمپنیاں موجود ہیں، وہیں پیٹرو کیمیکل، تعمیراتی سامان، خوراک، صنعتی مشینری، پولیمر مصنوعات اور سافٹ ویئر سروسز کے شعبوں میں ایرانی مصنوعات اور پروڈکشنز  بھی رکھی گئی ہیں۔

کراچی میں تین روز (26-28 جنوری) تک جاری رہنے والی اس نمائش کی سائڈ لائن پر ایران اور پاکستان کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشنز بھی تعاون کے متعدد مفاہمت ناموں پر دستخط کریں گی۔

یاد رہے کہ موجودہ میڈ ان ایران ایگزیبیشن گزشتہ ایک سال کے دوران کراچی میں ایران کی دوسری خصوصی نمائش جبکہ پاکستان میں تیسری نمائش ہے جہاں ایرانی کمپنیاں شریک ہیں۔ اس عرصے کے دوران کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے شہروں نے ایرانی مصنوعات کی خصوصی نمائشوں کا انعقاد کیا ہے۔ 

ایران اور پاکستان کے نجی شعبوں کے نمائندوں کو امید ہے کہ کراچی شہر میں خصوصی نمائش "میڈ ان ایران" کا انعقاد ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی سطح کو بڑھانے کا بہترین موقع ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ نمائش ان سو سے زائد پاکستانی اشیاء کی درآمد پر پابندی کے خاتمے کے بعد ہو رہی ہے جو دونوں ممالک کے ترجیحی تجارتی معاہدے سے متعلق اشیا کی فہرست میں درج ہیں۔

 جو کہ  پاکستانی اشیاء کی ایک سو سے زائد اشیاء کی درآمد پر پابندی کے خاتمے کے بعد ایرانی اشیاء کی پہلی نمائش کے طور پر ہو گا۔ دونوں ممالک کے ترجیحی تجارتی معاہدے سے متعلق اشیا کی فہرست کے مطابق اشیا، ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی سطح کو بڑھانے کا بہترین موقع ہو سکتا ہے۔

News ID 1914218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha