17 جنوری، 2023، 7:04 PM

لبنان میں مقاومتی لٹریچر کے عالمی شہید قاسم سلیمانی ایوارڈ کی تقریب؛

سید حسن نصر اللہ کچھ دیر بعد خطاب کریں گے

سید حسن نصر اللہ کچھ دیر بعد خطاب کریں گے

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ آج رات خطاب کریں گے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عربی چینل المنار نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ آج رات لبنانی وقت کے مطابق سات بجے خطاب کریں گے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ مقاومتی ادب کے لئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل حاج قاسم سلیمانی سے منسوب عالمی شہید قاسم سلیمانی ایوارڈ دینے کی تقریب میں خطاب کریں گے جو آج شام ١7 جنوری بروز منگل لبنان کے رسالت تھیٹر میں ہو گی۔

لبنان کی کلچرل، آرٹ اور میڈیا ایسوسی ایشن "اسفار" نے حزب اللہ لبنان کے تعاون سے دوسرے عالمی شہید قاسم سلیمانی مقاومتی ادب ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔

ایوارڈ کے نامزد شدگان کو چار زمروں میں رکھا گیا ہے: ورٹیکل شاعری - 10 آئٹم، ناول - 10 آئٹم، مختصر کہانی - 10 آئٹم، مختصر فلم اسکرپٹ - 10 آئٹم۔

خیال رہے کہ "عالمی سلیمانی ایوارڈ برائے مقاومتی ادب" کا آغاز 2021 میں مقاومت کے شہداء اور سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل حاج قاسم سلیمانی کی یاد میں کیا گیا تھا۔

اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد مقاومت کے محور میں تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانا اور عالم اسلام سے جڑے مسائل کو بین الاقوامی مسائل میں تبدیل کرنا اور انہیں عالم انسانیت کے سب سے بڑے توجہ طلب مسائل اور تشویش میں تبدیل کرنا ہے۔

مذکورہ مقابلے کا ایک اور مقصد تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور اس کی پشت پناہی کرنا ہے تاکہ حقیقت، اچھائی اور انسانی جمال کی قدروں کو فروغ دیا جا سکے، پرعزم ثقافتی بیداری کی سطح کو مضبوط کیا جا سکے، تخلیقی کام اور تخلیقی ماڈل کے ذریعے مقاومت کی ثقافت کو پھیلانے میں مدد فراہم کی جائے۔


اسی طرح متعین کردہ اہداف کے لیے تخلیقی اور پرعزم شرکت کو تقویت دینا، امت اسلامیہ کی سطح پر تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان کی تخلیقی کاموں کو پھیلانا اور فروغ دینا، نیز قیمتی مادی انعامات دے کر تخلیقی صلاحیتوں کے جذبے کو ابھارنا بھی اس ثقافتی مقابلے کے لئے تجویز کردہ دیگر اہداف میں شامل ہیں۔
 

News Code 1914230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha