24 اگست، 2024، 7:49 AM

پابندیوں کو ناکام بنانا ایران کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، ایرانی وزیر خاجہ

پابندیوں کو ناکام بنانا ایران کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے، ایرانی وزیر خاجہ

ایران کے نئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پابندیوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام موجودہ صلاحیتوں کا استعمال ایران کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں صدر مسعود پزشکیان اور ملک کے پارلیمنٹ ممبران کا ان پر اعتماد کرتے ہوئے وزیر خارجہ منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عراق، شام اور لبنان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی، مزاحمتی محور اور فلسطین کے مظلوم عوام کی مسلسل اور ہمہ گیر حمایت نئی حکومت کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ یورپ کے ساتھ برابری اور باہمی احترام پر مبنی باعزت بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پابندیوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کا استعمال ملک کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہو گی۔

News ID 1926153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha