24 اگست، 2024، 9:31 AM

صدر پزشکیان اور کابینہ ارکان کی امام خمینی رح سے تجدید عہد کے لئے مزار پر حاضری

صدر پزشکیان اور کابینہ ارکان کی امام خمینی رح سے تجدید عہد کے لئے مزار پر حاضری

ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان اور کابینہ کے ارکان نے ہفتے کی صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دے کر تجدید عہد کی۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان اور کابینہ کے ارکان نے ہفتے کی صبح  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دے کر  تجدید عہد کی۔

ایرانی پارلیمنٹ نے صدر کی مجوزہ کابینہ کی منظوری دے دی ہے، 2001ء کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے تمام وزراء کی اہلیت کی تصدیق کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ دیا گیا۔

نامزد امیدواروں پر چار دن تک غور و خوض کے بعد گزشتہ ہفتے بدھ کو ووٹنگ شروع ہوئی جس میں شہید صدر ابراہیم رئیسی کی کابینہ کے تین وزراء کو اگلے چار سال تک اپنے عہدوں پر برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے، جن میں انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب بھی شامل ہیں جنہوں نے تین سال قبل شہید رئیسی کی جانب سے پہلی مرتبہ نامزد کیے جانے کے مقابلے میں زیادہ پارلیمانی ووٹ حاصل کیے تھے۔

یہ کابینہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے کہ جس میں 19 وزراء کی اکثریت پہلی بار وزارتی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے۔

News ID 1926157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha