24 اگست، 2024، 9:51 AM

اگر مسلمان متحد ہوتے تو اسرائیل کو اتنے جرائم کرنے کی جرات نہ ہوتی، صدر پزشکیان

اگر مسلمان متحد ہوتے تو اسرائیل کو اتنے جرائم کرنے کی جرات نہ ہوتی، صدر پزشکیان

صدر مسعود پزشکیان نے امام خمینی (رہ) کے نظریات کے ساتھ حکومتی وزراء کی تجدید عہد کی تقریب میں کہا: اگر تمام مسلمان حبل اللہ سے متمسک رہیں تو کیا اسرائیل اتنے جرائم کرنے کی جرات کرے گا؟

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان نے حکومتی وفد کی امام خمینی کے نظریات کے ساتھ تجدید عہد کی تقریب میں کہا کہ خدا ان پر رحم کرے اور ہمیں امام حسین علیہ السلام کے راستے سے نہیں ہٹنا چاہیے اور امام حسین علیہ السلام کا راستہ معاشرے اور امت کے درمیان حق کے مطالبے کا راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہم سے ہمارے قول و فعل میں دیانتداری کے بارے میں سوال کریں گے اور خدا نے ہم میں سے ہر ایک سے وعدہ لیا ہے کہ ہم حق کے سوا کچھ نہیں بولیں گے اور باطل کی طرف نہیں جائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہمیں عوام کے حقوق کی رعایت کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے مزید کہا کہ امام خمینی رح محروموں اور پورے اسلامی معاشرے کے اتحاد و اتفاق کا نظریہ رکھتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تمام مسلمان اس الہی رسی کو تھامے رہتے تو کیا اسرائیل اتنے جرائم کرنے کی جرات کرتا؟اپنے مسائل خود حل کرنے کے لیے ہمارے پاس اتحاد و یگانگت کو بڑھانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اور اس عظیم ووٹ پر معزز نمائندوں اور اسپیکر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے معاشرے کو قومی وحدت کا عظیم پیغام دیا ہے۔

News ID 1926158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha