مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ویانا میں روس کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا واحد راستہ دھمکیاں اور طاقت نہیں بلکہ سفارت کاری ہے۔
روسی نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس سروس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی طرف سے جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
روسی مندوب نے مزید کہا کہ ہمیں بلیک میلنگ اور دھمکی کے بغیر فوری طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ پر واپس آنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز روسی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال پر ماسکو کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ ایران کے جوہری انفراسٹرکچر پر حملے کے پوری دنیا کے لیے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ