19 جون، 2024، 11:44 AM

آئی اے ای اے، ایران اور روس کے نمائندوں کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

آئی اے ای اے، ایران اور روس کے نمائندوں کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

عالمی جوہری ادارے میں ایران اور روس کے نمائندوں نے ملاقات کی اور باہمی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران اور روس کے نمائندوں نے باہمی ملاقات کے دوران عالمی ادارے کے معمالات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی نمائندے میخائل الیانوف نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ویانا میں ایرانی نمائندے محسن ناظری اصل کے ساتھ ملاقات کی ہے اور عالمی ادارے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوگئی ہے جب دو ہفتے پہلے عالمی ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ ادارے کے ساتھ مزید تعاون کے لئے ضروری اقدامات کرے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے قرارداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے ایران کے جوہری ترقیاتی منصوبوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

ایران نے قرارداد کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بعض مغربی ممالک عالمی ادارے کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے ایران کا عزم دہراتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور حفاظتی معاہدے کی بنیاد پر اپنے بین الاقوامی حقوق اور ذمہ داریوں کے فریم ورک کے تحت ایجنسی کے ساتھ تکنیکی تعاون جاری رکھنے کے لیے پر آمادہ ہے۔

News ID 1924808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha