8 ستمبر، 2025، 8:00 PM

عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ: غزہ اور ایران کے جوہری پروگرام پر گفتگو

عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ: غزہ اور ایران کے جوہری پروگرام پر گفتگو

ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور ایران کے جوہری حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری نسل کشی، صہیونی حکومت کی جارحیت اور لوگوں کی جبری ہجرت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ علاقائی ممالک اور عالمی برادری کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے چاہیے تاکہ اس نسل کشی کو روکا جاسکے اور جرائم کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

گفتگو کے دوران ایران کے جوہری پروگرام اور تمام رکن ممالک کے پرامن جوہری توانائی کے استعمال کے حقوق کا احترام کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو ڈپلومیسی کو آگے بڑھانے اور ایران کے جوہری موضوع کو مزید پیچیدہ ہونے سے روکنے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

News ID 1935246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha