11 اپریل، 2025، 11:14 AM

حشد الشعبی ایک نئے تاریخی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، فالح الفیاض

حشد الشعبی ایک نئے تاریخی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، فالح الفیاض

عراقی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ حشد الشعبی اب ایک باقاعدہ سرکاری فوجی ادارے کے طور پر مستحکم ہو رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مقاومتی تنظیم حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا ہے کہ تنظیم اپنی تاریخ کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس میں اسے ایک سرکاری فوجی ادارے کے طور پر قانونی حیثیت حاصل ہو رہی ہے۔

انہوں نے ایک عسکری تقریب سے خطاب میں کہا کہ الحشد الشعبی کے متعلق قانون وزارتی کونسل سے منظور ہوچکا ہے اور جلد پارلیمنٹ میں بھی پیش کیا جائے گا۔ یہ قانون تنظیم کے ڈھانچے کی ازسرنو تعمیر کے لیے ایک سنگ میل ہے جس سے حشد الشعبی کو عراق کی عسکری تنظیموں کے درمیان ایک درست مقام میسر ہوگا۔

الفیاض نے بتایا کہ نئے قانون کے تحت حشد الشعبی کے لیے ایک عسکری اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی جس میں فوجی، فنی، کمانڈ اینڈ اسٹاف اور انسانی علوم کی تربیت شامل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی کے جوان داعش کے خلاف صف اول میں لڑے اور دیگر مسلح افواج اور پیشمرگہ کے ساتھ مل کر ملک کا دفاع کیا۔

فالح الفیاض نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومهدی المهندس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی نے اپنی روح حشد الشعبی میں پھونکی جبکہ شہید ابومھدی المهندس اس کے معمار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حشد الشعبی عراقی مسلح افواج کا باقاعدہ حصہ ہے اور براہ راست مسلح افواج کے کمانڈر کی ہدایات پر عمل کرتی ہے۔

News ID 1931759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha