مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، 150 اسرائیلی بحری فوج کے افسران نے وزیر اعظم نتن یاہو کی کابینہ کو ایک خط لکھ کر غزہ میں جاری جنگ کو روکنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
عبرانی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق اسرائیلی نیوی کے 150 افسران نے نتن یاہو حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے وعدے سے پیچھے ہٹ گئی ہے لہذا جنگی پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
اسرائیلی ریڈیو و ٹیلی ویژن کے مطابق ان افسران کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ درحقیقت سکیورٹی سے زیادہ سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے لڑی جا رہی ہے۔
افسران کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کا دوبارہ آغاز نہ صرف اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو مشکل بنا رہا ہے بلکہ اسرائیلی فوجیوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔
ادھر اسرائیلی چینل ۱۳ نے کابینہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک نیا معاہدہ زیر غور ہے جس کے تحت پانچ یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوسکتی ہے۔ اسرائیلی حکومت اس تجویز کی منظوری کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ