مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور سے ’’القدس ریلی‘‘ نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ محمد سبطین اکبر نے۔ ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد سبطین اکبر نے کہا کہ اسرائیل اپنی جارحیت سے باز نہیں آ رہا، اسرائیل نے تمام انسانی اقدار پامال کر دی ہے، اس نے جتنے وعدے اور معاہدے کئے سب سے مکر گیا، اقوام متحدہ جیسے ادارے کو اس نے کوئی اہمیت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک پاگل کتا بن چکا ہے، اگر امت متحد نہ ہوئی تو یہ پاگل کتا، مسلمانوں کوکاٹ کھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہماری باری آئے، امت کو متحد ہونا ہوگا، تمام مسلم ممالک کو ایسی پالیسی بنانی چاہیئے کہ اسرائیل کے مذموم عزائم کی راہ میں بند باندھا جائے۔
علامہ سبطین اکبر نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اس کا راہ حل دیا تھا کہ تمام مسلمان ایک ایک بالٹی پانی اسرائیل کی طرف بہا دیں تو یہ غرق ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں مگر اپنے امامؑ کے منتظر ہیں، امام کی معیت میں جہاد ہوتا ہے یا ولی فقیہہ کے حکم سے، اس لئے یہ واضح کر رہے ہیں کہ جہاد سے گھبرانے والے نہیں، بلکہ ہم قبلہ اول کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ایران نے واضح کر دیا کہ وہ حقیقی اسلام کا پیرو ہے، اور ایران نے اپنے آپ کو انتظار میں اتنا مضبوط کر لیا ہے کہ دشمن ایران کی طرف دیکھنے سے پہلے لرزنے لگ جاتا ہے۔ اپنے آپ کو سپر پاور کہنے والے کی طاقت کو ایران نے خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب قبلہ اول کو پنجہ یہود سے آزاد کروائیں گے۔
آپ کا تبصرہ