18 جون، 2024، 10:46 AM

حج سیزن کے آغاز سے اب تک 11 ایرانی عازمین جاں بحق

حج سیزن کے آغاز سے اب تک 11 ایرانی عازمین جاں بحق

ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیرحسین کولیوند نے کہا کہ حج سیزن کے آغاز سے اب تک 11 ایرانی عازمین جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کولیوند نے حج کے موسم میں ہلال احمر کی جانب سے ایرانی عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر سے وابستہ طبی مراکز اور طبی عملہ ایرانی عازمین کو خدمات فراہم کرنے میں مشغول ہیں۔

ہلال احمر کے سربراہ نے مزید کہا کہ طبی عملہ اور ریپڈ ریسپانس ٹیمیں ایرانی زائرین کی خدمت کے لئے مشغول عمل ہیں۔

کولیوند نے اعلان کیا کہ اب تک 11 ایرانی حجاج جانبحق ہوچکے ہیں اور 26 عازمین حج اس وقت سعودی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

News ID 1924787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha