مہر نیوز کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے محصور فلسطینیوں کی مزاحمت کو سراہا۔
انہوں نے امریکہ اور یورپ کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور یورپ کی قوم غزہ کے لوگوں کی حمایت میں بیدار ہوئی ہے اور ان کے طلباء اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انصاف کا نعرہ لگا رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان ممالک کی حکومتیں قاتل رجیم کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو غزہ کا محاصرہ کرکے وحشیانہ جنگ شروع کی جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی شہید اور بے گھر ہوگئے۔
غاص اسرائیلی رجیم نے غزہ کی گنجان آباد پٹی کا مکمل محاصرہ کر کے وہاں کے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی تک بند کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ