19 جون، 2024، 2:34 PM

ایرانی حجاج کی جمعہ سے واپسی شروع ہوگی

ایرانی حجاج کی جمعہ سے واپسی شروع ہوگی

ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ جمعہ کے دن سعودی عرب سے وطن واپس آئے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی حجاج مکہ مکرمہ میں خانہ خدا کی زیارت اور حج کے فرائض انجام دینے کے بعد جمعہ سے دن سے وطن واپس آنا شروع کریں گے۔

حج سے پہلے مدینہ منورہ کی زیارت کرنے والے حج کے فورا بعد سعودی عرب سے وطن واپس آئیں گے۔

سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حاجیوں کا پہلا قافلہ 21 جون کو سعودی عرب سے ایران واپس آئے گا۔

حج کے بعد مدینہ منورہ کی زیارت کرنے والے مکہ سے مدینہ روانہ ہوں گے اور روضہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے بعد ایران واپس آئیں گے۔

News ID 1924813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha