19 جون، 2024، 5:01 PM

دشمن کی تمام تر کوششوں کا مقصد اسلامی انقلاب کا راستہ روکنا ہے، صدارتی امیدوار پور محمدی

دشمن کی تمام تر کوششوں کا مقصد اسلامی انقلاب کا راستہ روکنا ہے، صدارتی امیدوار پور محمدی

ایران کے صدارتی انتخابات کے امیدوار حجت الاسلام پور محمدی نے کہا کہ دشمن کی تمام کوششیں انقلاب کو اپنے مقاصد کے حصول سے روکنے کے بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، مصطفی پور محمدی نے بدھ کی صبح امام خمینی کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے کہا کہ معاشرہ انقلاب اور قیادت کا ساتھ دینے کے سلسلے میں قدرے سستی کا شکار ہوا اور دشمنوں نے اس وقفے میں بھرپور سرمایہ کاری کی۔

پوری محمدی نے کہا کہ دشمن کی تمام کوششیں انقلاب کو اپنے مقاصد تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیس سالہ حکومت کے دور میں ہم پر سخت ترین پابندیاں کس لئے لگیں؟ کیا اس کی صرف سیاسی اور اقتصادی وجوہات تھییں؟ ایسا سوچنا نہایت بے معنی خیال ہوگا بلکہ اصل بات یہ ہےکہ انقلاب کے پیغام کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔

پور محمدی نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں اسلامی اقدار اور انقلاب کے دوبارہ ظہور کی ضرورت ہے۔

News ID 1924820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha