30 مئی، 2024، 3:26 PM

53 فیصد ایرانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سربراہ ادارہ حج

53 فیصد ایرانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سربراہ ادارہ حج

ایرانی ادارہ حج کے سربراہ نے کہا ہے کہ 53 فیصد ایرانی عازمین حج سرزمین وحی میں پہنچ گئے ہیں جبکہ باقی عازمین کے لئے بھی پروازیں تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی ادارہ حج کے سربراہ غلام رضا رضائی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخل ہونے والے ایرانی عازمین حج کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 45 ہزار 553 ایرانی عازمین حج سعودی عرب میں داخل ہوچکے  ہیں جن میں سے اکثریت مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے سے داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 246 کاروان زائرین کو لے کر مدینہ پہنچ گئے تھے جن میں سے اس وقت 72 مدینہ میں مقیم ہیں جبکہ باقی کاروان 5 دن مدینہ میں رہنے کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے ہیں۔

رضائی نے کہا کہ 23 ہزار زائرین ٹرین اور 11 ہزار ہوائی جہاز کے ذریعے مدینہ سے مکہ چلے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ حج مختلف شعبوں میں زائرین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔

News ID 1924397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha