مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اتوار کی صبح تک 5 ہزار 994 عازمین پر مشتمل 46 قافلے مدینہ میں موجود ہیں جبکہ 75 ہزار 712 افراد پر مشتمل 549 قافلے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں اور مدینہ سے تمام عازمین کو 11 جون تک مکہ مکرمہ میں مناسک و عبادات کی ادائیگی کے لیے منتقل کردیا جائے گا۔
مدینہ منورہ کے عازمین 5 دن تک شہر نبوی میں قیام کرتے ہیں اور میقات شجرہ میں محرم ہونے کے بعد ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ جاتے ہیں اور مدینہ منورہ میں داخل ہونے والے 50,179 عازمین میں سے 44,180 سے زائد افراد مکہ مکرمہ روانہ ہو چکے ہیں۔
سرزمین وحی کے ایرانی حجاج کو آج صبح تک ملک کے فلائٹ اسٹیشنوں سے کل 362 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور جدہ کے دو ہوائی اڈوں پر منتقل کیا گیا۔
اتوار کی صبح تک بیت اللہ الحرام کے قریب 60 سے زائد ہوٹلوں میں 75 ہزار 712 عازمین کو ٹھہرایا گیا جن میں سے 31 ہزار 529 افراد جدہ ایئرپورٹ کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہوئے اور محرم ہونے کے بعد مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔
اس سال ایران سے تقریباً 87,550 افراد کی "حج تمتع" کے سیزن میں شرکت کی توقع ہے اور دیگر مسلمانوں کے ساتھ ان ایام کی عبادات بجا لائیں گے، جو سات ذی الحجہ کو عرفات کے کئے روانگی کے ساتھ شروع ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ