1 فروری، 2024، 8:04 AM

ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج و عمرہ پروازیں شروع کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج و عمرہ پروازیں شروع کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور سودی درمیان عمرہ پروازیں بحال کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے کام کے درمیان تیکنیکی ایشوز پر بات چیت ہو رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرنی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ سعودی عرب کے ہم منصب اور سول ایوی ایشن کے حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان آٹھ سال بعد حج اور عمرے کی پروازیں بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت تکنیکی مسائل حل کرنے پر غور کیا گیا جو کہ سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کی سول ایوی ایشن کے اعلی حکام نے تہران کا دورہ کیا اور پروازوں کے طریقے کار کے بارے میں گفتگو کی ہے
عبداللہیان کے مطابق فریقین نے دونوں کے درمیان روابط میں اضافے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے تعلقات کو مزید بڑھانے پر تاکید کی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران امیرعبداللہیان نے سعودی ہم منصب کو دورہ تہران کی دعوت دی۔

News ID 1921606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha