5 مارچ، 2026، 1:01 AM

ٹرمپ اور صہیونیوں کا خون بہانا امام زمان علیہ السلام کی خواہش ہے، آیت اللہ العظمی جوادی آملی

ٹرمپ اور صہیونیوں کا خون بہانا امام زمان علیہ السلام کی خواہش ہے، آیت اللہ العظمی جوادی آملی

آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا ہے کہ اس وقت بڑی ذمہ داری قومی وحدت کی حفاظت ہے، ٹرمپ اور صہیونیوں کا خون بہانا امام زمان علیہ السلام کی خواہش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی عبداللہ جوادی آملی نے رہبر معظم کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں قومی وحدت کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور صہیونیوں کا خون بہانا امام زمان علیہ السلام کی خواہش ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر رہبر معظم کی گرانبار اور ناقابل تحمل شہادت پر امت مسلمہ اور شہید بزرگوار کے معزز گھر والوں کو تعزیت عرض کرتا ہوں۔

ہم اس وقت بڑے امتحان سے گزر رہے ہیں

اور ہمیں محتاط رہنا چاہئے اور اس وحدت کی حفاظت کرنی چاہیے۔ اس اتحاد کی مکمل حفاظت کریں۔ اگر مختصر رنج ہے تو بے شمار گنج بھی ہمارے سامنے ہے لیکن ہمیں علم ہونا چاہیے کہ اگر کوئی اجنبی اس ملک پر قبضے کا ارادہ کرے؛ تقسیم کا قصد کرے؛ ٹکروں میں بانٹنے کی سازش کرے۔ ہماری خاک اس وطن کا پانی ہماری آبرو ہے۔ یہ خاک ہماری جان ہے۔

جب امام صادق علیہ السلام سے پوچھا کہ کوئی ہمارے مال، سرزمین اور خاک پر قبضے کا ارادہ کرے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ آپ نے فرمایا کہ اس کو قتل کرو اس کے خون کی زمہ داری مجھ پر۔ اس کا خون بہا دو۔ صیہونیوں کا خون بہانا، ٹرمپ وغیرہ کا خون بہانا آج امام زمان علیہ السلام کی خواہش یہ ہے کہ صیہونیوں سے جنگ کرو ان کا خون میرے ذمے۔ 

امام زمان علیہ السلام کا فرمان یہ ہے کہ ستمگر امریکہ سے جنگ کرو۔ اس کے خون کی زمہ داری مجھ پر۔

اللہ کا سلام آپ لوگوں پر

پیغمبر اکرم کا سلام آپ لوگوں پر

علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا سلام آپ پر

امام صادق علیہ السلام کا سلام آپ پر

امام زمان علیہ السلام کا سلام آپ پر 

کیونکہ آپ ان کے دین کے محافظ ہیں۔

News ID 1938365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha