5 مارچ، 2026، 2:59 AM

اسرائیل میں ہر طرف سے ہنگامی سائرن کی آواز بلند، تل ابیب اور بن گوریون ایئرپورٹ پر حملے

اسرائیل میں ہر طرف سے ہنگامی سائرن کی آواز بلند، تل ابیب اور بن گوریون ایئرپورٹ پر حملے

اسرائیل میں 300 سے زائد مقامات پر ہنگامی سائرن بجے اور بن گورین ایئرپورٹ سمیت متعدد مقامات ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کے متعدد علاقوں کو بدھ کے روز ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا اور حملوں کی وسعت اتنی زیادہ تھی کہ خود صہیونی ریاست نے 300 سے زیادہ شہروں اور بستیوں میں ہنگامی سائرن بجنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایران کے خلاف امریکی_صہیونی جارحیت کے پانچویں روز بھی صہیونی ریاست ایران حملے جاری رہے جس کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقوں میں ایرانی میزائل حملوں کے باعث ہنگامی سائرن کی آوازیں سننے کی خبر دی ہے۔

تل ابیب کے جنوب میں فوجی اڈے تل نوف کے آس پاس اور تل ابیب کے مشرق میں بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب بھی ہنگامی سائرن بجے۔

صہیونی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، صہیونی فوج کا دفاعی سسٹم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں بالکل ناکام ہوچکا ہے۔ 

News ID 1938366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha