16 جون، 2024، 3:00 PM

اصل حج سعودی نہیں بلکہ ایرانی حجاج بجا لا رہے ہیں، ممتاز فلسطینی سوشل ایکٹوسٹ

اصل حج سعودی نہیں بلکہ ایرانی حجاج بجا لا رہے ہیں، ممتاز فلسطینی سوشل ایکٹوسٹ

ممتاز فلسطینی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے ایرانی حجاج کے امریکہ اور صیہونیت مخالف نعروں اور برائت از مشرکین کو حج نبوی کا حقیقی مظہر قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کے ممتاز اور فعال سماجی کارکن صالح ابو عزہ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے واضح کیا: مناسک حج پیغمبر اسلام ص کے دین کے مطابق مومنین سے اظہار دوستی، مظلوموں کے دفاع اور ظالموں و مشرکوں سے اظہارت برائت پر مشتمل ہیں، جیساکہ ایرانی حجاج ان مناسک کو صحیح طریقے سے انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن سعودی عرب جو حج مسلمان کے لئے پسند کرتا ہے وہ صیہونی رجیم کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور غزہ میں نسل کشی کے نعروں پر مبنی ہے۔ یہ وہ حج ہے جو اسرائیل کو دشمن نہیں سمجھتا۔ 

انہوں نے سعودی عرب کے صیہونیت نواز پالیسی پر مبنی دین کی روح سے عاری حج کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حج نبوی (اسلامی) اور حج سعودی میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ کیونکہ حج نبوی مومنوں اور مظلوموں سے اظہار دوستی جب کہ مشرکوں اور ظالموں سے اظہار برائت کا نام ہے لیکن سعودی حج میں وقت کے ظالموں (اسرائیل اور امریکہ) سے دوستی اور غزہ کے مظلوں سے دشمنی کا اظہار کیا جاتا یے۔

News ID 1924731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha