مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
اس موقع پر علی باقری نے سعودی عرب میں حج کے مناسک انجام دینے کے لیے موجود ایرانی حجاج کے مسائل پر گفتگو کی۔
ایرانی عبوری وزیر خارجہ نے حجاج کے لئے ضروری وسائل فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایرانی حجاج صحت و سلامتی کے حج کے فرائض انجام دے کر ملک واپس آئیں گے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے عزم ظاہر کیا کہ سعودی عرب حجاج کرام کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی تاکہ کسی مشکلات کے بغیر حج کے مناسک انجام دے سکیں۔
آپ کا تبصرہ