29 مئی، 2023، 1:25 PM

جدہ، مکہ اور مدینہ منورہ میں ایرانی قونصل خانے فعال ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

جدہ، مکہ اور مدینہ منورہ میں ایرانی قونصل خانے فعال ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جدہ، مکہ اور مدینہ منورہ میں ایرانی قونصل خانے حجاج کرام کی خدمت کیلئے آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ادارۂ برائے حج و زیارت کے اعلیٰ حکام اور وزارت خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں، حج 2023ء سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس میں، حجت الاسلام نواب نے تہران-ریاض تعلقات اور حج کے دوران حجاج کرام کے امور پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ سے تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عازمین حج کی روانگی میں سہولت فراہم کرنے کی وزارت خارجہ کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا۔

ایرانی ادارۂ حج و زیارت کے سربراہ حسینی نے حجاج کرام کی تازہ ترین صورت حال سے وزارت خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے مزید تعاون کی درخواست کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ، سعودی میں موجود نائب قونصلر اور ایرانی حجاج کے متعلقہ شعبے نے حج کے امور اور حجاج کرام کی سہولت کیلئے اپنی تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجاج کرام کی خدمت اور حج امور کی انجام دہی میں آسانی کیلئے وزارت خارجہ کی جانب سے قونصل خانہ جدہ، مکہ اور مدینہ منورہ میں موجود اور فعال ہے۔

آخر میں امیر عبداللہیان نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب کے حکام کی مدد سے رواں سال کے حج کا عظیم الشان اجتماع پرامن اور شان و شوکت سے اختتام پذیر ہو گا۔

News ID 1916801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha