مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حج بیت اللہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ، مدینۃ الرسول میں موجود ایرانی حجاج نے پیغمبر اسلام (ص) کے روضۂ مبارک اور آئمہ بقیع (ع) کے جوار میں دعائے کمیل کی روح پرور محفل کا اہتمام کیا اور بقیع میں آرام فرما ہوئے مظلوم آئمہ کرام علیہم السّلام کی مظلومیت کو یاد کیا۔
یاد رہے کہ اس عظیم دعائیہ تقریب میں ایرانی ادارۂ برائے حج و زیارت میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین نواب صفوی بھی شریک تھے۔
رپورٹ کے مطابق، دعائے کمیل کی یہ روح پرور تقریبات، مدینہ منورہ کے مختلف ہوٹلوں میں منعقد ہوئیں اور منقبت و نوحہ خواں حضرات نے آئمہ بقیع علیہم السّلام کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں بھی ایرانی حجاج کرام نے مختلف ہوٹلوں میں دعائے کمیل کی روح پرور محافل کا انعقاد کیا۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ رواں سال ایران سے 85 ہزار سے زائد حجاج سرزمین وحی پر پہنچ چکے ہیں جبکہ حجاج میں مرد و خواتین سمیت بزرگ اور پانچ سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ابزارک تصویر
آپ کا تبصرہ