مہر خبررساں ایجنسی نے ادارۂ حج کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ؛ 2023ء کے ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ، آج صبح امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ پہنچا ہے۔ ایرانی حجاج کرام کا مدینہ ایئر پورٹ پہنچنے پر پھولوں اور گلاب سے استقبال کیا گیا اور پھر ہوٹلوں میں قیام کیلئے روانہ ہوئے تو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے نیز پھولوں، مٹھائیوں اور کھجوروں سے ان کا استقبال کیا گیا۔
ایرانی حجاج کرام مدینہ منورہ میں قیام کے دوران، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور بقیع میں آئمہ معصومین علیہم السلام کی قبور کی زیارت کرتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے شہر کے روحانی فیوض و برکات سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ رواں سال، 87 ہزار 550 ایرانی حجاج قافلوں کی صورت میں سرزمین وحی جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ