29 مئی، 2023، 5:24 PM

شنگھائی میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شنگھائی میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

چین کے شہر شنگھائی میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ شنگھائی میں آج مئی کے مہینے کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ شنگھائی میں 147 سال کے بعد درجہ حرارت 36.1 ڈگری تک جا پہنچا، جو اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ 

شنگھائی میں مئی 1876 میں درجہ حرارت 35.7 ڈگری تک پہنچا تھا۔ جبکہ 1903، 1915 اور 2008 میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.7 تک پہنچا تھا۔ شنگھائی میں درجہ حرارت عام طور پر جون، جولائی اور اگست میں 36 ڈگری سے اوپر جاتا ہے۔ چین میں اس سال مارچ سے غیرمعمولی گرم موسم جاری ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق چین کےجنوبی صوبوں میں اگلے چند دنوں کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

News ID 1916806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha