مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ترجمان نے کہا ہے کہ تعلیمی سال کی تکمیل پر پاکستان ہائی کمیشن اسکول کی سرگرمیاں معطل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعطل پاکستان ہائی کمیشن کے کم عملے اور داخلوں میں کمی کی وجہ سے ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ عوامی اسکول نہیں، صرف پاکستان ہائی کمیشن کے بچوں کی ضروریات پوری کرتا تھا۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کا سفارتی عملہ جون 2020 میں بھارت کی درخواست پر آدھا کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے بچوں کی تعلیم کے لیے قائم اسکول کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے جس سے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے
آپ کا تبصرہ