29 مئی، 2023، 5:45 PM

قرآن کریم اور اسوہ حسنہ میں دنیا کے معاشی مسائل کا حل موجود ہے، پاکستانی وزیر خزانہ

قرآن کریم اور اسوہ حسنہ میں دنیا کے معاشی مسائل کا حل موجود ہے، پاکستانی وزیر خزانہ

پاکستانی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اسلامی مالیات اور بینکاری غربت کے خاتمہ اور معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، قرآن کریم اوراسوہ حسنہ میں دنیا کے معاشی مسائل کا حل موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ اسلامی مالیات اوربینکاری غربت کے خاتمہ اور معاشرے کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، حکومت اسلامی مالیاتی صنعت کوفروغ دینے میں سنجیدہ اورپرعزم ہے، یقین ہے کہ اسلامی بینکاری اورمالیات کے تحت چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار، زراعت اورکم لاگت کے گھروں کی تعمیرکیلئے مصنوعات پیش ہوں گی، قرآن کریم اوراسوہ حسنہ میں دنیا کے معاشی مسائل کا حل موجود ہے۔

پیر کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام اسلامی کیپٹل مارکیٹ کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیرملکی وفود کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ اس موضوع پربین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے اسلامی مالیات اوراسلامی کیپٹل مارکیٹس کے مقاصدکوآگے بڑھانے میں مددملیگی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ اسلامی مالیات اوراسلامی بنکاری نہ صرف اسلامی بلکہ دیگرممالک میں میں بھی تیزی سے فروغ پذیرہیں، اسلامی مالیات اوربینکاری غربت کے خاتمہ اور معاشروں کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے کینونکہ یہ مساویانہ ومنصفانہ اوررسک شئیرنگ کی بنیاد پرمالیاتی شمولیت پرزوردیتی ہے اورمالیاتی منڈیوں کوحقیقی معیشت سے جوڑکر رکھتی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ اسلامی مالیات اوربنکاری کا موضوع ان کے دل کے قریب ہے، حکومت نے اسلامی مالیات اوربنکاری کے فروغ کیلئے حکمت عملی مرتب کی ہے جس پر عمل درآمدہورہاہے، مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت نے اسلامی بنکاری اورمالیات کے فروغ کیلئے سٹیٹ بینک میں ایک کمیٹی بھی قائم کی تھی، اسی کی روشنی میں قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی بنائی گئی ہے جس میں اسلامی مالیات کا اہم حصہ ہے ۔ سٹیٹ بینک اورسیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن کی صورت میں ہمارے دوریگولیٹری ادارے اسلامی مالیات اوربنکاری کے فروغ میں اپنا کردار اداکررہے ہیں، ایس ای سی پی کے تحت مضاربہ، مشارکہ، تکافل اورشریعہ ایڈوائسڈ مصنوعات کی نگرانی ہورہی ہے۔

News ID 1916809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha