2 جون، 2023، 6:50 PM

سعودی وزیر خارجہ کی عبداللہیان سے ملاقات، جلد ایران کے دورے کا اعلان

سعودی وزیر خارجہ کی عبداللہیان سے ملاقات، جلد ایران کے دورے کا اعلان

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ امیر عبداللہیان کی دعوت پر جلد تہران کا دورہ کروں گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے برکس کے اجلاس کے دوران ملاقات کی اور باہمی امور تبادلہ خیال کیا۔ 

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا دونوں ممالک نے بیک وقت سفیروں کی تعییناتی کے ساتھ ساتھ سفارت خانے کھولنے کا اعلان کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے۔

عبداللہیان نے سعودی عرب کی جانب سے ایرانی حجاج کی بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ گذشتہ ادوار میں آپس کے تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ تہران اس حوالے سے مزید فائدہ مند ثابت ہوگا۔

امیر عبداللہیان نے برکس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔ 

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری خوش آئند ہے۔ 

انہوں نے سعودی سفارتی مشنز کی بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک نے تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں اہم اقدامات کئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک اور پورے خطے کے مفاد میں ہیں۔ 

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی طرف سے دعوت کے بعد جلد تہران کا دورہ کریں گے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور سعودی عرب کے سربراہان مملکت کے لئے خیر سگالی کے پیغامات بھیجے۔

News ID 1916913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha