مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ترکی کے حالیہ انتخابات میں رجب طیب اردوگان اور جسٹس اینڈ پارٹی کی کامیابی پر ان کو مبارک باد دی۔
عبداللہیان نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت سابقہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی خواہش کے مطابق تعاون جاری رکھے گی۔
انہوں نے مولود چاووش اوغلو کو پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کو مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
عبداللہیان نے کہا کہ رجب طیب اردوگان کی طرف سے صدر رئیسی کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت خوش آئند ہے۔ ایران اعلی سطح وفد کے ساتھ تقریب میں شرکت کرے گا۔
اس موقع پر مولود چاووش اوغلو نے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دینے پر ایرانی ہم منصب کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئی حکومت میں کوئی بھی عہدہ ملے، ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے کوششیں کریں گے۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ