1 جون، 2023، 2:34 PM

ایرانی وزارت خارجہ میں اقتصادی نائب وزیر؛

ایران اور اقلیم کردستان کے مابین تجارتی تعلقات ترقی کی راہ پر ہیں

ایران اور اقلیم کردستان کے مابین تجارتی تعلقات ترقی کی راہ پر ہیں

ارومیہ- ایرانی وزارت خارجہ میں اقتصادی امور کے نائب وزیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراقی اقلیم کردستان کے ساتھ ایران کے تجارتی تعلقات ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، کہا کہ اس سال، ان تجارتی تعلقات میں قابلِ ذکر ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج علی الصبح، ارومیہ میں ایران کے سرحدی صوبوں اور عراقی اقلیم کردستان کے گورنروں کے پہلے اجلاس میں مہدی صفری نے پیرانشہر شہر کی تمرچین سرحد پر بعض مسائل کے حل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کردستان عراق کے ساتھ ایران کے اقتصادی تعلقات میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور ہمیں امید ہے کہ موجودہ مسائل کے حل سے، اقتصادی شرح 100 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اسلامی جمہوریہ ایران نے سیاحت کے شعبے میں ایک ملین 200 ہزار افراد کی میزبانی کی، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان شعبوں میں ترقی کی گنجائش موجود ہے۔

صفری نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی سطح پر، اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران میں 12000 غیر ملکی طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں سے صرف 7000 طلباء کا تعلق ہندوستان سے ہے اور ان میں سے اکثر میڈیکل کے شعبوں میں زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کی 13ویں حکومت کی پہلی ترجیح پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون ہے، کہا کہ گزشتہ سال ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے 13ویں حکومت کے اقدام کے تحت پہلا پڑوسی سیمینار وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی اقلیم کردستان کے ساتھ ایران کے تجارتی تعلقات ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، کہا کہ اس سال، ان تجارتی تعلقات میں قابلِ ذکر ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراقی اقلیم کردستان کے سرحدی گورنروں کا پہلا اجلاس ارومیه میں ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

News ID 1916880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha