2 جون، 2023، 9:56 AM

ایران کی ایک اور اہم کامیابی؛ تہران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا نائب صدر مقرر 

ایران کی ایک اور اہم کامیابی؛ تہران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا نائب صدر مقرر 

اقوام متحدہ نے گزشتہ روز، اس تنظیم کی 78ویں جنرل اسمبلی کے نئے صدر کا انتخاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو جنرل اسمبلی کے 21 نائب صدور میں سے ایک مقرر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے کو جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کا نائب صدر منتخب کرلیا ہے۔

میڈیا ذرائع کی گزشتہ روز کی اطلاعات کے مطابق، اقوام متحدہ کے ارکان نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے تعلق رکھنے والے ڈینس فرانسس کو اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کا صدر منتخب کیا ہے جو رواں سال ستمبر کے آخری ہفتے میں باقاعدہ عہدہ سنبھال لے گا۔

یاد رہے کہ مذکورہ فیصلے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کو جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایشیاء پیسیفک گروپ کی جنرل اسمبلی کے پانچ نائب صدرو میں سے ایک کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے جو کہ اگلے ستمبر میں باقاعدہ فعالیت شروع کرے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے امیدوار کو جنرل اسمبلی کی اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کی کمیٹی کا نمائندہ اور کمیٹی کے بورڈ کا رکن بھی مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی تقرری ایسی حالت میں ہوئی ہے جب گزشتہ ہفتوں کے دوران نیویارک میں امریکہ نے سفارتی حلقوں میں ان دونوں عہدوں پر ایران کی تقرری کو روکنے کیلئے بھرپور کوششیں کی تھیں۔

News ID 1916899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha