مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی بینک کے سربراہ محمد رضا فرزین امریکی درالحکومت واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلی حکام سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایران 7۔6 ارب ڈالر کے اثاثے نکالنے کا حق رکھتا ہے۔ اس رقم کے ذریعے ایران کے موجودہ معاشی حالات کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس حق کو استعمال کرنے کے لئے مختصر رسمی کاروائی کے بعد کم وقت کی ضرورت ہوگی۔
مرکزی بینک کے سربراہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف عالمی بحران کے دنوں میں اپنے اراکین کی مدد کے لئے سرمایہ کاری کا حق دیتا ہے تاکہ رکن ممالک اس پر اعتماد کرتے ہوئے مالی بحران سے نکل سکیں۔ 2021 تک ایران کے پاس اسی حق کے تحت 4۔1 ارب نکالنے کا حق تھا۔ کرونا کی وجہ سے آنے والے مالی بحران کے بعد ملنے والے فنڈ کی وجہ سے اس میں مزید 4۔3 ارب کا اضافہ ہوا اسی لئے اس وقت مجموعی طور پر ایران کو 7۔6 ارب ڈالر نکالنے کا حق حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ