2 جون، 2023، 9:57 AM

واشنگٹن-تل ابیب کے درمیان شدید اختلافات؛ امریکی وزیر خارجہ نے تل ابیب کا دورہ منسوخ کردیا

واشنگٹن-تل ابیب کے درمیان شدید اختلافات؛ امریکی وزیر خارجہ نے تل ابیب کا دورہ منسوخ کردیا

عبرانی میڈیا نے امریکی وزیر خارجہ کا طے شدہ دورۂ مقبوضہ فلسطین کی منسوخی کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غاصب صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا آئندہ ہفتے مقبوضہ فلسطین کا دورہ، نامعلوم وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

غاصب صہیونی ویب سائٹ "i24" نے حکومت کے چینل 13 کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بیلکن نے اگلے ہفتے کے دوران مقبوضہ علاقوں کا طے شدہ دورے کو فوری طور پر منسوخ کردیا ہے۔

غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے حوالے سے ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے پر تنقید اور تل ابیب کے وزراء کے واشنگٹن کے دورے پر پابندی کے تسلسل میں اب اطلاعات ہیں کہ اعلیٰ امریکی سفارتی حکام کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل ٹائمز کی ویب سائٹ کے مطابق، امریکی حکام نے بلنکن کے سفر کی منسوخی کی اطلاعات کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دورہ کرنا طے پایا تھا، لیکن یہ کبھی بھی منصوبہ بندی کے مرحلے سے آگے نہیں بڑھا۔

غاصب صہیونی اخبار "معارف" نے جمعرات کی شام، امریکی وزیر خارجہ کے تل ابیب کے دورے کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے اگلے ہفتے ان کے فوری دورے کی منسوخی کو سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔

مذکورہ عبرانی میڈیا نے ایک صہیونی سیاسی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ دورہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہو، جبکہ اس سے متعلق خطے کی موجودہ صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیئے، 2024ء کے انتخابات کے موقع پر ایران کے جوہری معاملے کو نظر انداز کرنے کی امریکی کوشش، اس دورے کی منسوخی کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

News ID 1916898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha