2 جون، 2023، 10:20 AM

لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، سیکورٹی الرٹ کردی گئی

لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، سیکورٹی الرٹ کردی گئی

لبنانی فوج کے خصوصی دستے جنوبی سرحدوں پر الرٹ کردیے گئے ہیں۔ فلسطینی سرحد پر جنگی سامان کی نقل و حمل دیکھی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ لبنان کی جنوبی سرحدوں پر موجود مسلح افواج کے دستوں کو مکمل آمادہ کیا گیا ہے۔ ان دستوں نے جنگی سامان کی بڑے پیمانے پر نمائش بھی کی ہے۔ لبنانی خبررساں ادارے این این اے نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی افواج کی جانب سے سرحد پر واقع شبعا اور بسطرہ کی زمینوں اور باغات کو ہدف کا نشانہ بنانے کی دہمکیوں کے بعد ملک کی مسلح افواج کو مکمل تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لبنانی افواج نے گاڑیوں اور جنگی اسلحون کو جنوبی سرحدی علاقے اللیطانی میں جمع کرنا شروع کیا ہے اور مسلح دستوں کے اہلکار بھی مکمل الرٹ ہیں۔
صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں لبنانی افواج نے ایک کیمپ لگایا ہے۔ لبنانی حکام کو اس کیمپ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ تاہم لبنانی افواج کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ لبنانی سرحد کے اندر نصب کیا گیا ہے۔ امن فوج کے دستے لبنانی اور اسرائیلی فوجی حکام سے اس حوالے سے رابطہ کررہے ہیں۔
 

News ID 1916895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha