مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی سیکورٹی فورسز نے رام اللہ کے مغربی شہر بیتونیا میں سکول پر حملہ کیا اور سکول کے اساتذہ اور بچوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور باہر جانے سے روک دیا۔
علاوہ ازیں فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اریحا کے مشرقی علاقے بیت لحم کے جنوب میں صہیونی افواج نے دستاویز مکمل نہ ہونے کے بہانے دو فلسطینی شہریوں کا گھر منہدم کردیا ہے۔
دراین اثناء غزہ میں ماہی گیری میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر اسرائیلی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے بعد فلسطینی ماہی گیر اپنی جان بچاکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ کی سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران نشانہ بناتا رہا ہے جس کی وجہ سے درجنوں فلسطینی شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی کی ان کاروائیوں کا مقصد غزہ کا محاصرہ ہے۔
مغربی کنارے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے شمال میں واقع بلدہ میں کھجور کے باغات پر حملہ کرکے درختوں کو آگ لگادی۔ بلدہ میں صہیونیوں کی واپسی کے بعد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صہیونیوں نے نواحی علاقوں میں آبادکاری میں اضافے کے لئے ایک دینی مدرسے کا بھی دوبارہ افتتاح کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ