9 دسمبر، 2023، 10:06 AM

فلسطین، غرب اردن پر صہیونی فوج کے شدید حملے

فلسطین، غرب اردن پر صہیونی فوج کے شدید حملے

مغربی کنارے کے شہر جنین اور رام اللہ میں مختلف مقامات پر صہیونی فوج نے حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطین الیوم نے غرب اردن میں صہیونی فوج کے شدید حملوں کی خبر دی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہری تعمیرات کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین الیوم نے مزید کہا کہ صہیونی فورسز نے بیت لحم پر شدید حملہ کیا جبکہ رام اللہ اور جنین کے بھی مختلف علاقوں میں اسرائیلی زمینی اور فضائی فوج کی بمباری اور گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دراین اثناء صہیونی فورسز نے بیت لحم پر حملے کے دوران بیت المقدس کے ادارہ اوقاف کے معاون ناجح بکیرات کو حراست میں لیا ہے۔

News ID 1920461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha