مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ و صہیونی حکومت کے درمیان جاری جنگ کے ساتویں روز ایران کی جوابی کارروائیاں مزید شدت اختیار کرگئیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدۂ صادق4 کے اکیسویں مرحلے میں میزائل اور ڈرونز کے مشترکہ حملوں کے ساتھ ساتھ متعدد وارہیڈ رکھنے والے خیبر شکن میزائل تلآویو کے مرکز میں مخصوص اہداف پر داغے گئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران ایک طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جارح دشمن کو سزا دینے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دشمن کو مزید دردناک ضربوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس نئی عسکری حکمت عملی اور ہتھیار موجود ہیں جو ابھی بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیے گئے، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں بھی میدان میں لایا جائے گا۔
اسرائیل میں میزائل وارننگ کا وقت ۱۵ منٹ سے گھٹ کر ۲ منٹ رہ گیا، صہیونی صحافی
ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں میں امریکی اور صہیونی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے خطرے سے بچنے کے لیے سائن بجنے کا نظام بھی بہت متاثر ہوا ہے۔
صہیونی صحافی کے مطابق پہلے جب میزائل حملہ ہونے والا ہوتا تھا تو اسرائیل میں لوگوں کو 5 سے 15 منٹ پہلے خبردار کر دیا جاتا تھا تاکہ وہ پناہ گاہوں میں جاسکیں۔
اب یہ وقت صرف 1 سے 2 منٹ رہ گیا ہے۔
اس کے مطابق اس کمی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے کچھ دفاعی ریڈار جو علاقے میں نصب تھے، تباہ ہو گئے ہیں یا مؤثر طریقے سے کام نہیں کررہے۔
اردن میں امریکی ڈیفنس سسٹم "تھاڈ" تباہ، سی این این
دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اردن کے فضائی اڈے السلطی میں نصب امریکہ کے میزائل دفاعی نظام تھاڈ (THAAD) کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ