5 دسمبر، 2024، 9:03 AM

شہادت حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام، ایران بھر میں ماتم داری اور جلوس عزا

شہادت حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام، ایران بھر میں ماتم داری اور جلوس عزا

شہادت حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی مناسبت سے ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مجالس عزا برپا ہورہی ہیں اور جلوس نکالے جارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگاروں کے مطابق، جگر گوشہ رسول، سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران بھر میں مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں جبکہ مختلف ماتمی دستوں اور انجمنوں کی طرف سے جلوس عزا برامد کیے جارہے ہیں۔

شہادت حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام، ایران بھر میں ماتم داری اور جلوس عزا

یکم جمادی الثانی سے جاری مجالس عزا کا سلسلہ آج عروج پر پہنچے گا۔ مختلف شہروں اور قصبوں میں مومنین نے عزاخانوں اور امام بارگاہوں میں مجالس برپا کی۔ ان مجالس میں مقررین نے جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیہا کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے تین روزہ مجلس عزا تہران کے حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف علماء نے خطاب کیا اور معروف سوزخوانوں نے سوزخوانی پیش کی۔ ہر سال حسینیہ امام خمینی میں شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے رہبر معظم کے دفتر کی جانب سے تین روزہ مجلس عزا ہوتی ہے جس میں ایران کے مختلف شہروں سے لوگ خصوصی شرکت کے لئے آتے ہیں۔

شہادت حضرت سیدہ کونین کی مناسبت سے قم اور مشہد میں بھی مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام اور بی بی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں زائرین کے لئے مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں۔ 

قم میں حرم مقدس حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام میں اردو زبان زائرین اور حوزہ علمیہ قم میں زیرتعلیم علماء اور طلاب کے لئے مجالس ہورہی ہیں۔ ان مجالس میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے علماء خطاب کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے آنے والے معروف نوحہ خوان مجلس عزا کے بعد نوحہ خوانی کررہے ہیں۔

News ID 1928583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha